واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کو 17 لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔

 

 

ورلڈ ایتھلیٹکس چمپیئن شپ 2023ء میں پاکستان کے لئے سلور میڈل حاصل کرنے والے واپڈا ایتھلیٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے واپڈا ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 

چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی(ریٹائرڈ) جو واپڈا سپورٹس بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں،

 

انہوں نے ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چمپیئن شپ میں تاریخی کارکردگی کے اعتراف میں 17 لاکھ روپے نقد انعام دیا۔

 

جنرل منیجر (ایڈمن) واپڈا اور جنرل منیجر سپورٹس بھی اِس موقع پر موجود تھے۔

 

 

 

error: Content is protected !!