کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2′ ٹنگر اسٹارز کی  مسلسل تیسری فتح۔ بھیڈا ٹائیگرز کی پہلی کامیابی۔

 

 

کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2′ ٹنگر اسٹارز کی  مسلسل تیسری فتح۔ بھیڈا ٹائیگرز کی پہلی کامیابی۔

 ڈاور گلیڈی ایٹر کو 26 رنز اور سونیجا سولجرز   کو 5 وکٹوں سے شکست۔ ذاکر ملک اور محمد وقاص  آف دی میچ قرار پائے۔   

 

کراچی۔ (اسپورٹس رپورٹر)  کھتری پریمیٸر سیزن2 ٹوٸینٹی20 لیگ میں تماشائیوں کی  بڑی تعداد کی موجودگی میں نئ فرنچائز ٹنگر اسٹارز نے مضبوط حریف ڈاورگلیڈی ایٹرز کو 26 رنز سے شکست دے کر لگا تار تیسری کامیابی حاصل کرلی

 

جبکہ بھیڈا ٹائیگرز  نے دفاعی چیمپئن سونیجا سولجر ز کے خلاف 5 وکٹ سے کامیابی کے ساتھ پہلی فتح سمیٹ لی۔ میچ کے اختتام پر مہمان پر مہمانِ خصوصی محمد علی کاچھی زبیر کاچھی( ایذن  بے بی). کامران( زم زم) اور جبار دوا نہ اور شاہد تاو نے ذاکر ملک کو جارحانہ 43 رنز بنا نے پر الحمید گارمنٹ جانب سے مین آف دی میچ ٹرافی و کیش پراٸیز 2 ہزار روپیٸے اور ساگر سوٸیٹ کی جانب سے گفٹ۔ ہیمپر دیا جبکہ گوجابا سوئیٹ کی جانب سے دو نوں ٹیموں کر گفٹ ہییمپر بھی دیئے گئے۔

اصغر علی شاہ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد کی فلڈ لاٸیٹ میں کھیلے میچ میں ڈاور گلیڈی ایٹر کے کپتان  فیصل کھتری    نے ٹاس بیت کر پہلے رکھیا فائٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی فاتح ٹیم  ے 8 وکٹوں پر 161 رنز بنائے علی پیر جی نے 44 رنز 4 چوکوں اوی ایک چھکے کی مدد سے بنائے۔

ذاکر ملک نے  جارحانہ 43 رنز 12گیندوں 4 فلک شگاف  چھکوں اور 3  زوردار  چوکوں کی مدد سے بنائے۔ فہیم احمد نے 20 رنز کے عوض 4  وکٹیں جبکہ شہر یار غنی نے 2 وکٹیں لیں۔

جواب میں  ڈاور گلیڈی ایٹر 7 وکٹوں پر 135 رنز بناسکی۔۔  شہر یار غنیی 29 رنز بنائے۔ ذاکر ملک تے 22 رنز کے بدلے 2 وکٹیں لیں۔ دوسرے میچ میں بھیڈا ٹائیگرز  نے  سونیجا سولجرر  کو 5 وکٹوں سے شکست۔ دے دی۔ سونیجا سولجرر کی پوری ٹیم  5۔18 اوورز میں 133رنز پر ڈھیر ہوگئ۔ عمیر بن یوسف نے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔

زبیر حاجی نے 27 رنز چوڑے۔ محمد وقاص نے 2 وکٹیں لیں۔  بھیڈا ٹائیگرز نے مطلوبہ ہدف 3۔18 اوورز میں 135 رنز 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ شہہزر حسن نے 49 رنز میں 3 چھکے اور 2  چوکے لگائے۔

محمد وقاص نے 40 رنز 3 ۔میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی مزمل سونیجا( نور ایمبرائیڈری)۔ذیشان شانِی  محمود واذا  کے ہمراہ فاتح ٹیم  بھیڈا ٹائیگرز  کے محمد وقاص کو جارحانہ 67 رنز بنا نے پر الحمید گارمنٹ جانب سے مین آف دی میچ ٹرافی و کیش پراٸیز 2 ہزار روپیٸے اور ساگر سوٸیٹ کی جانب سے گفٹ۔ ہیمپر دیا

جبکہ گوجابا سوئیٹ کی جانب سے دو نوں ٹیموں کر گفٹ ہییمپر بھی دیئے گئے مزکورہ میچز کو امپاٸرز  رشید خان۔ محمد ریحان  اور وسیم الدین  نے سپر واٸز  کیا جبکہ آفیشل اسکور کی زمداردی راشد اسلم نے نبھاٸ۔ آج  جمعرات 31 اگست کو ٹنگر اسٹارز کا مقابلہ رکھیا فائٹرز سے 10 بجے شب ہوگا۔ ایونٹ کے  تمام میچیز  کھتری پریمیر لیگ فیس بک پیج اور یوٹوب چینل پر براہ راست دکھاٸیں جارہے ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!