یوم آزادی انٹر ڈپارٹمنٹ آرچری چیمپئن شپ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے نام.

 

 

یوم آزادی انٹر ڈپارٹمنٹ آرچری چیمپئن شپ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے نام

 

کراچی یونیورسٹی میں منعقدہ ایونٹ میں 16ڈپارٹمنٹس کی شرکت،عباس جعفری مہمان خصوصی تھے

 

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)یوم آزادی کراچی یونیورسٹی انٹر ڈپارٹمنٹ آرچری چیمپئن شپ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے جیت لی،ڈائرکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن کراچی یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے76ویں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ یوم آزادی پہلی کے یو انٹر ڈپارٹمنٹ بیر بو آرچری چیمپئن شپ میں 16ڈپارٹمنٹس کی مرودخواتین کی ٹیمیں شریک تھیں۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے سید عباس جعفری تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں کراچی یونیورسٹی کے ڈائرکٹر فزیکل ایجوکیشن راشد قریشی،سیکریٹری کنول حسان،ڈی ایس او کورنگی شکیل احمد،آرچری کے قومی کھلاڑی قرۃ العین انصار،شہوار ناصر،واجد علی اورمحمد مصطفی شامل تھے۔

 

 

ایونٹ میں 100سے زائد مرد وخواتین تیر اندازوں نے شرکت کی تھی۔نتائج کے مطابق ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے محبوب حسین،محمد ابراہیم اور شاہ جہاں پر مشتمل ٹیم نے مینز ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،

 

ڈپارٹمنٹ آف کرمنالوجی کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی جس میں فیضان علی،زید بن آصف اور محمد ازلال خان شامل تھے۔مبشر احمد،باقر اورحسین محمد پر مشتمل سوشیالوجی ڈپارٹمنٹ کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔خواتین میں بھی ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی ٹیم نے پہلی پوزیشن پر قبضی جمایا

 

اس فاتح ٹیم میں آسیہ صدیقی،فائزہ معین اور ثمن زہرہ شامل تھیں۔یسریٰ انیس،طیبہ فاطمہ اور رحمین شہزاد پر مشتمل ڈپارٹمنٹ آف فارمیسی کی ٹیم دوسرے اور سوشیا لوجی ڈپارٹمنٹ کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی جس میں ماہ نور فیصل،زبیرہ جعفری اورماہ نور سعید شامل تھیں۔

 

 

error: Content is protected !!