ایلکس ہیلز پاکستان سپر لیگ سے دستبردار

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ایلکس ہیلز پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلکس ہیلز ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل سے دستبردار ہوئے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایلکس ہیلز مسلسل ببل کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار تھے۔خیال رہے کہ پیر کے روز کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کے بعد پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی۔

error: Content is protected !!