ایشیاء کپ 2023ء ; سری لنکا نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی.

 

ایشیاء کپ 2023ء کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی،سری لنکا نے 165 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں پورا حاصل کیا۔

 

بنگلا دیش کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے42٫3 اوورز میں 164رنز پرپویلین لوٹ گئی۔ بنگلا دیشی بلے باز نجم الحسن شانتو 89رنز بنا کرنمایاں رہے،نجم الحسن نے122 گیندوں پر7 چوکوں کی مدد سے89 رنز کی اننگ کھیلی ۔

 

توحید ہردوئے20، محمد نعیم 16، مشفق الرحیم13 رنز بنائے،بنگلہ دیش کے کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکے۔

 

سری لنکا کی جانب سے متھیشا پاتھیرانا نے 4،مہیش تھیکشانا نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،دھننجایا ڈی سلوا،داسن شناکا، دونتھ ویلالج نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

تعارف: News Editor