ایشیا کپ 2023 بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔
کینڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا
شاہین نے ایک مرتبہ پھر روہت شرما کو اپنی ان سونگ بولنگ سے ناکوں چنے چبوا دیئے اور کلین بولڈ کر کے انہیں پویلین بھیج دیا۔
بارش کے بعد حارث رؤف نے پہلے شریاس آئیر اور اس کے بعد شُب مَن گِل کو آؤٹ کیا۔
ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد اشان کشن اور ہاردیک پانڈیا کے مابین 138 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ اس موقع پر حارث روف نے ایشن کشن کو آؤٹ کیا جنہوں نے 82 رنز بنائے۔
بعد ازاں ہاردیک پانڈیا 87 کے انفرادی اسکور پر شاہین شاہ کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ اس دوران جڈیجا بھی شاہین کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔
اگلے اوور میں شاردول ٹھاکر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، کلدیپ یادیوو اور جسمپریت بمرا کو بھی نسیم شاہ نے آوٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے تمام وکٹیں فاسٹ بولرز نے حاصل کیں جن میں شاہین شاہ چار، نسیم شاہ اور حارث نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔