فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ ; انڈیا نے پاکستان کو شکست دیکر ایونٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

 

 

انڈیا نے پاکستان کو فائیو سائیڈ ایشیاءکپ کے سنسنی خیز فائینل میں پینلٹی شوٹ آؤٹس کی بنیاد پر شکست دیکر ایونٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم سلور میڈل کی حقدار ٹھہری۔پاکستان کے کپتان رانا عبدالوحید اشرف 27 گول سکور کر کے ایونٹ کے ٹاپ سکورر جبکہ پاکستان کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق خان کو بہترین گول کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیاء کپ کا فائینل دو روائتی حریفوں پاکستان اور انڈیا کے مابین کھیلا گیا جوکہ مقررہ وقت 4-4 گول سے برابر رہا جبکہ انڈیا نے پاکستان کو پینلٹی شوٹ آؤٹس کے مرحلہ میں پاکستان کو شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت اور مرتضی یعقوب نے پینلٹی شوٹ آؤٹ لگائے پہلے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ارشد لیاقت مخالف گول کیپر کے فاؤل پر پینلٹی سٹروک حاصل کرنے میں کامیاب رہے جوکہ پاکستان کے مرتضی یعقوب نے لگایا لیکن گول سکور کرنے میں ناکام رہے دوسرا اور آخری پینلٹی شوٹ آؤٹ پاکستان کی جانب سے مرتضی یعقوب نے لگایا جوکہ مخالف گول کیپر کو شیلڈنگ کرنے کی بدولت فاؤل قرار دے دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، ارشد لیاقت، ذکریا حیات اور عبدالرحمٰن نے مقررہ وقت میں گول سکور کئے۔ انڈیا کی جانب سے جُگ راج سنگھ، منندر سنگھ نے ایک ایک جبکہ محمد راحیل نے گول سکور کئے۔ پینلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں انڈیا نے گرجوت سنگھ اور منندر سنگھ نے گول سکور کئے۔

پاکستان کے کپتان رانا عبدالوحید اشرف 27 گول سکور کر کے ایونٹ کے ٹاپ سکورر جبکہ پاکستان کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق خان کو بہترین گول کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض ہیڈ کوچ عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین وسیم فیروز نے سرانجام دیئے جبکہ ٹیم مینجر میجر ر محمد شاہنواز خان نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دی۔

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز: عبداللہ اشتیاق خان، علی رضا، ڈیفینڈر: محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز: احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب، سٹرائکرز: ارشد لیاقت، ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمٰن اور عبدالوہاب شامل تھے۔

فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں 11 ٹیموں نے شرکت کی جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چائینہ، قازقستان، مالئشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمں شامل تھیں۔

 

 

error: Content is protected !!