ایشیا کپ ; پاک بھارت میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا۔

 

 

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل بیٹنگ کے لئے آئے۔

 

روہت شرما نے آتے ہی جارحانہ بیٹنگ شروع کر دی،بارش کے بعد میچ شروع ہوا تو شاہین آفریدی نے روہت شرما کو آؤٹ کر دیا۔

 

روہت شرما نے 11 رنز بنائے اور شاہین آفریدی کا شکار بنے، شبمن گل بغیر کوئی رنز بنائے کریز پر موجود ہیں۔

شاہین آفریدی نے ویرات کوہلی کو بھی آؤٹ کر دیا، ویرات کوہلی صرف چار رنز بنا سکے۔

حارث رؤف نے شریاس آئیر کو آؤٹ کیا،

 

اب تک بھارت نے 11.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے ہیں۔

 

 

 

تعارف: News Editor