قومی فاسٹ باولر نسیم شاہ کی پاک بھارت میچ کے بعد گفتگو
شروع میں گیند سوئنگ ہورہا تھا آپکے ہاتھ میں یہی ہوتا کہ اچھی جگہ باولنگ کرو جہاں میں کوشش کررہا تھا کرنے کی. نسیم شاہ
ون ڈے فارمیٹ تھوڑا تبدیل ہوتا ہے لیکن یہ تجربہ بہت مختلف تھا.
بھارت کے خلاف ون ڈے کا تجربہ نیا تھا اللہ کا شکر ہے اچھی باولنگ ہوئی.
ون ڈے کرکٹ میں صبر کے ساتھ باولنگ کرنی پڑتی ہے. بھارت کے خلاف میں نے کوشش کی کہ انکو رنز نہ بنانے دوں.
میں نے سوچا تھا کہ جہاں اچھی لائن سے باولنگ کی تو بھارت کے بیٹرز وکٹیں دینگے.
شاہین آفریدی نے شروعات میں بہترین باولنگ کی. حارث روف نے درمیان میں آکر بہت اچھی باولنگ کی.
ٹیم کا ہر کھلاڑی کوشش کررہا تھا اور ہم کامیاب ہوئے. بچپن میں لاہور میں بہت کرکٹ کھیلی وہاں میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کرینگے. کوشش کرینگے کہ لاہور کے میچ کو انجوائے کریں اور جیتیں.