کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2′ حس محسن اور عماد عالم کا آل راونڈ کھیل رکھیا فائٹرز چوتھی فتح سے ہمکنار۔
دھڑا دبنگ کو 7 وکٹوں سے شکست۔ حسن محسن ناقابل شکست 43 رنز اور 4 وکٹیں لے مردِ میدان رہے۔ عماد عالم نے 45 بنائے اور نے3 وکٹیں لیں۔
کراچی۔ (اسپورٹس رپورٹر) رکھیا فائٹرز نے کراچی کے نوجوان کرکٹر آل راٶنڈر حسن محسن کی شاندار میچ وننگ کاردگی ذمدارانہ ناقابل شکست 43 رنز اور 20 رنز کے 4 وکٹوں اور ابھرتے ہوئے آل راونڈر عماد عالم کی 45 رنز جارحانہ اننگ اور عمدہ بولنگ22 رنز کے بدلے 3 وکٹوں کی بدولت مضبوط حریف دھڑا دبنگ کو 7 وکٹوں سے مات دے کرکھتری پریمیٸر سیزن2 ٹوٸینٹی20 لیگ میں اپنے کھاتے میں چوتھی اہم ترین کامیابی درج کرالی۔
میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی محمد یاسین بھیڑ والے(صدر مسلم کھتری ڈائیگنوسٹک سینٹر 5 ای نیو کر! چی ) نے یامین بھیڑوالے۔۔رحمان آغا اور فر ز نز بابا جی کے ہمراہ فاتح ٹیم کے حسن محسن ناقابل شکست 43 رنز اور 4 وکٹیں لینے پر الحمید گامنٹ جانب سے مین آف دی میچ کیش پراٸز 2 ہزار روپئے کیش دیئے۔
جبکہ فرزند بابا جی کی جانب سے محمد اسد کو میڈن اوور کرنے پر 3000 روپیئے کیش پرائز دیا گیآ اور سلیم میٹیریل( تارا چوک) کی جانب سے محمد نظام کو کامینڑی پر 5000 روپیئے دیئے۔
دھڑا ڈبنگ کے کپتان شاہد ساگر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔ انٹر نیشنل کرکٹر انور علی نے 3 چوکوں اور چھکے کی مدد سے 27 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے
جبکہ کپتان شاہد ساگر 17 رنز بناسکے۔ میڈیم پیسر حسن محسن نے عمدہ اسپیل کرتے ہوئے 20 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس روانہ کیا جبکہ عماد عالم نے22 رنز کے بدلے 3 وکٹیں سمیٹیں۔ جواب میں رکھیا فائٹرز نے 113 رنز کا ہدف 12 ویں اورز میں 3 وکٹیں کھو کر حاصل کرلیآ۔
عماد عالم نے 45 رنز کی جارحانہ باری میں 4 چوکے اور 3 چھکے اور حسن محسن نے ناقابل شکست 43 رنز میں 4 چوکے گائے۔ جبکہ محمد اسد کے 17 رنز ناٹ آوٹ میں 2 چوکے اور ایک چوکا بھی شامل تھا۔
امپاٸرینگ کے فراٸض سابق پی سی بی پینل امپاٸر طاہر رشید کے ہمراہ ریاض خان نے دیٸے جبکہ آفیشل اسکورر کی زمداراری راشد اسلم نے نبھاٸ۔ آج بدھ 6 ستمبر بچھڑا واریئرز کو کا مقابلہ بھیڈا ٹائیگرز سے رات 10 بجے ہوگا۔