منٹگمری جیمخانہ اور لاروش کرکٹ کلب سُہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

 

 

منٹگمری جیمخانہ اور لاروش کرکٹ کلب سُہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل

میں پہنچ گئیں۔

زیڈ اے اسپورٹس اور منصورہ اسپورٹس کو شکست ، محمد معظم اور علی حسن کی سینچریاں۔

 

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فیڈرل اسپورٹس کے سی سی اے زون دو کے زیر اہتمام منعقدہ سہیل طالب ( چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں منٹگمری جیمخانہ نے زیڈ اے اسپورٹس کو 13 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گلبرگ پر کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں منٹگمری جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 40 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز اسکور کئے

 

محمد معظم 11 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے شاندار سینچری 117 رنز اسکور کئے آریان علی نے 53 رنز اور علی مہر نے 39 رنز اسکور کئے زیڈ اے اسپورٹس کی جانب سے نوید رضا نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا دلچسپ مقابلے کے بعد زیڈ اے اسپورٹس کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں 39۰3 اوورز میں 255 رنز بناکر آوٹ ہوگئی سیف الدین نے 94 رنز اور جہانزیب نے 79 رنز اسکور کئے منٹگمری جیمخانہ کی جانب سے طحٰہ وقار اور محمد معظم نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

 

ایمپائرنگ کے فرائض بشیر عباسی اور محمد اسلم نے سرانجام دئیے جبکہ منہاج غوری آفیشل اسکورر تھے۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں لاروش کرکٹ کلب نے دلچپ مقابلے کے بعد منصورہ اسپورٹس کو چار وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

 

منصورہ اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کئے مصطفٰے جاوید نے 74 رنز مطیع الرحمٰن نے 58 رنز اور شہیر علی نے 35 رنز اسکور کئے لاروش کرکٹ کلب کی جانب سے بالاچ علی نے تین جبکہ اکرام خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں لاروش کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 244 رنز 39۰4 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

 

انڈر 19 لیفٹ ہینڈ بیٹر علی حسن نے چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست سینچری 127 رنز اسکور کئے حمزہ سرور 53 رنز اور احمد رضا نے 22 رنز اسکور کئے منصورہ اسپورٹس کی جانب سے زوہیب علی ، سمیر خان اور مطیع الرحمٰن نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض مرتضٰی محمود اور زاہد اقبال نے سرانجام دئیے جبکہ منہاج غوری آفیشل اسکورر تھے۔

 

 

 

error: Content is protected !!