یوم دفاع پاکستان سائیکل ریس پشاور ڈویژن کے یوسف نے جیت لی
پشاور(سپورٹس رپورٹر)یوم دفاع پاکستان سائیکل ریس پشاور ڈویژن کے یوسف نے جیت لی، صدیق اللہ نے دوسری اور مردان ڈویژن کے ثناء اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مہمان خصوصی سابق ایم پی اے شفیق اللہ آفریدی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
اس موقع پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، سابق صدر نثار احمد،صدر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن سید شایان علی شاہ،خیبرپختونخوا جنرل سیکرٹری محمد علی، فنانس سیکرٹری طیفور زرین، ٹیکنیکل آفیشلز انٹر نیشنل مراد علی،محمد بلال سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں،
خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے مناسبت سے پشاور رنگ روڈ سے چراٹ تک 44 کلومیٹر سائیکل ریس کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف ڈویژن اور کلبزکے دو کیٹگریز میں 38 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا سپورٹس سائیکل ریس میں پشاور ڈویژن کے یوسف نے 1:38:13 ٹائم کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی،
پشاور ہی کے صدیق اللہ نے 1:38:16 ٹائم کے ساتھ دوسری اور مردان ڈویژن کے ثناء اللہ نے 1:38:18 ٹائم کے ساتھ تیسرے پوزیشن حاصل کی، اسی طرح دوسری کیٹگری آرڈنری سائیکل ریس میں عادل نے 1:44:12 ٹائم کے ساتھ پہلی، یاسین نے 1:44:14 ٹائم کے ساتھ دوسری اور ملاکنڈ ڈویژن کے نجیب اللہ نے 1:44:16 ٹائم کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی،
ریس میں مختلف ڈویژن اور کلبز کے 38 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا، آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے،
ریس کاباضابطہ افتتاح صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر سید شایان علی شاہ نے کیا جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے شفیق اللہ آفریدی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے