پاکستان ہاکی فیڈریشن کا غیرمعمولی اجلاس منسوخ کردیا گیا۔
صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے عدم اعتماد کے اجلاس کو منسوخ کیا۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے خلاف جمع کرائی گئی
عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجہ میں پی ایچ ایف کانگریس کے بلوائے گئے اجلاس میں حیدر حسین کی حمائت میں 47 اراکین اجلاس میں شامل تھے
جبکہ عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے والے اراکین کی جانب تحفظات کے اظہار کے ساتھ اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا۔
اس صورتحال کے پیش نظر صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے چیف الیکشن کمشنر پی ایچ ایف کے مشورہ ہر اجلاس کو منسوخ کردیا۔