بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے مسلح افراد نے سی ایم گولڈ کپ کھیلنے کیلیے جانے والے 6 فٹبالرز کو اغوا کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے فٹبال کھلاڑیوں کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے کے لیے سبی جانے والے فٹبالرز کو جانی بیٹی کے علاقے سےاغوا کیا گیا۔
نگران وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے کھلاڑیوں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے کھلاڑیوں کی جلد اور باحفاظت بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔