ایشیا کپ ; پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل تک کیلئے ملتوی.

 

 

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

بارش نہ رکنے کی وجہ سے پاک بھارت مقابلہ اب کل ہوگا۔

ومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بھارتی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  پاکستانی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی، روہت شرما اور شبمن گل نے ایک طرف وکٹ روکے رکھی تو دوسری جانب تیز

رفتاری سے رنز بناتے رہے۔  بعد میں شاہینوں نے بھارتی اوپنرز کو قابو کر لیا،

 

بھارت کل24.1اوورز سے دوبارہ کھیل کاآغاز کرے گا۔بارش سے قبل بھارت نے24.1اوورز میں 2وکٹوں پر147رنز بنائے تھے۔

 

بھارت کے روہت شرما 56اور شبھ من گل 58رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،کے ایل راہول 17اور ویرات کوہلی8رنز بنا کرناٹ آوٹ ہیں۔

 

 

تعارف: News Editor