پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ بیڈ منٹن لیگ: ٹرائلز کا دسرا مرحلہ حیدرآباد میں شروع.

 

پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ بیڈ منٹن لیگ: ٹرائلز کا دسرا مرحلہ حیدرآباد میں شروع

 

ڈی ایس او مریم کیریو اور ڈاکٹر شاہ زمان خان نے ٹرائلز کا افتتاح کیا،کھلاڑیوں کی بھر پور شرکت

 

 

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پرائم منسٹر پروگرام یوتھ اسپورٹس کے تحت ایچ ای سی،آئی بی اے سکھراور اقرا یونیورسٹی کے زیر انتظام یوتھ اسپورٹس لیگ کے سلسلے میں سندھ کی بوائز اور گرلز بیڈ منٹن ٹیموں کی تشکیل کیلئے ٹرائلز کا دوسرا مرحلہ حیدرآباد میں شروع ہو گیا۔

سندھ اسپورٹس بورڈ حیدرآباد کے جمنازیم میں منعقد ہ ٹرائلز کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرحیدرآباد میڈم مریم کیریو تھیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہ زمان خان ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ فزیکل ایجوکیشن سکھر آئی بی اے،ایونٹ آرگنائزراسد حسین شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر آئی بی اے (مینز)، فرقان رضا منیجراسپورٹس اقراء یونیورسٹی، فیضان شیخ کوآرڈینیٹر حیدرآباد،،

ڈی ایس اوانور بھٹی،ڈائرکٹرفزیکل ایجوکیشن ارشد آرائیں، مس زینب، مس بشریٰ، یاسین شیخ، محمد امین، حسن آرائیں اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد مریم کیریو نے اپنے خطاب میں پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس پروگرام پورے ملک میں کامیابی سے منعقد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا

اور منسٹر اسپورٹس جنید علی شاہ اورسیکریٹری اسپورٹس عبدالہادی بلو کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان دونوں شخصیات کی وجہ سے حیدرآباد کلب کے دروازے عام عوام کے لئے بھی طویل عرصے کے بعد کھول دئیے گئے ہیں،

مستقبل میں کھیلوں کی سرگرمیاں سندھ اسپورٹس بورڈ میں جاری رہیں گی۔ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ فزیکل ایجوکیشن سکھر آئی بی اے ڈاکٹر شاہ زمان کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کے اس پلیٹ فارم سے سندھ اور ملک بھر میں گراس روٹ لیول پر بیڈ منٹن کو فروٖ غ ملے گا،

طویل عرصہ بعد سندھ کے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں کو نیشنل لیول پر اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کا موقع مل رہا ہے،سندھ کے دوردراز علاقوں کے کھلاڑیوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔آرگنائزنگ سیکریٹری ویمنز اورمنیجراسپورٹس اقراء یونیورسٹی فرقان رضا کا کہنا تھا

کہا ایچ ای سی کا یہ خوش آئند اقدام ہے،اس سے قبل بھی کئی کھیلوں کی کامیاب لیگز کا انعقاد کیا جا چکا ہے،امید ہے بیڈ منٹن لیگ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی،

واضح رہے کہ حیدرآباد کے بعد شہید بے نظیر آباد،سکھر اور لاڑکانہ ریجن میں بھی ٹرائلز لئے جائیں گے،پانچوں ریجن میں ٹرائلز مکمل ہونے کے بعد ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور ان کے درمیان لیگ کی بنیاد پر میچز منعقد کئے جائیں گے جس کے بعد فاتح ٹیم نیشنل بیڈ منٹن لیگ میں شرکت کرے گی۔

 

 

 

error: Content is protected !!