دیگر سپورٹس

ایجوکیشن سیکٹرمیں کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنایا جائے گا، نگران وفاقی وزیر تعلیم.

 

 

ایچ ای سی کے کھلاڑیوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے پرعزم ہیں، چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن

ہائیرایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام 34ویں نیشنل گیمزمیں میڈلز جیتنے والے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے

اسلام آباد 11 ستمبر، 2023: ہائیرایجوکیشن کمیشن، پاکستان (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام 22 سے 30 مئی 2023 تک نتھیاگلی کے ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں 34ویں نیشنل گیمز، کوئٹہ میں میڈلز جیتنے والے یونیورسٹی کے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

 

تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی نگران وفاقی وزیرتعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی تھے جبکہ ایچ ای سی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد اعزازی مہمان تھے۔

اس موقع پر سابق اولمپیئنز خواجہ جنید اور شہباز احمد (سینئر)، عاطف رانا، سی ای او لاہور قلندرز، جاوید علی میمن، ڈائریکٹر/انچارج سپورٹس ایچ ای سی اور مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء بھی موجود تھے۔

 

جاوید علی میمن نے شرکاء کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے نظام کی بہتری اور بحالی کے لیے منظم طریقہ کار اپنانے اورمستقبل کی حکمت عملی پرعمل درآمد کروانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مدد علی سندھی کا کہنا تھا کہ ہم ایسی پالیسیوں کو ترجیح دے رہے ہیں جو نوجوانوں پر مرکوز ہوں۔ نگراں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی بھی قوم تعلیم اور کھیل پر سرمایہ کاری کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم وسائل اورملک کو درپیش چیلنجز کے باوجود ہم اپنی نوجوان نسل کے لیے ترقی کی راہیں کھولنے پر کام کر رہے ہیں۔

چیئر مین ایچ ای سی نے کہا کہ میں پرعزم نوجوانوں کے مثبت عزائم کے ساتھ پر یقین ہوں کہ آنے والے سالوں میں یہی نوجوان اولمپئنز بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یونیورسٹیوں کے لیے ضابطہ کار کی تیاری اور عملدرآمد کروانے کے ساتھ ساتھ ایچ ای سی نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے باقاعدگی سے یونیورسٹیوں میں غیر نصابی سرگرمیاں منعقد کرواتا ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سال میں ایک بار یا ایک سمسٹر میں اسپورٹس گالا یا کھیلوں کے میلے منعقد کرنے کی بجائے طلبا کی باقاعدگی سے کھیلوں میں شمولیت کے تصور کواپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نجی یونیورسٹیوں میں کھیلوں کی غیر معمولی سہولیات ہیں، جنہیں کمیونٹی کے لیے کھولنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہم بحیثیت قوم ترقی کر سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ وائس چانسلرز کمیٹی کے اجلاس میں وہ یونیورسٹیوں کے سربراہان سے کہیں گے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کھیلوں کے فنڈز صرف کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ایچ ای سی نیشنل گیمز، کوئٹہ میں میڈل جیتنے والوں کو نقد انعامات دے رہا ہے۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے چیئرمین ایچ ای سی نے اعلان کیا کہ آئندہ نیشنل گیمز کے لیے بالترتیب سونے، چاندی اور کالنسی کے تمغے جیتنے والے طلبا میں نقد انعامات کی رقم کو بڑھا کر3 لاکھ، روپے، 2 لاکھ روپے اور1 لاکھ۔ روپے کیا جائے گا۔

عاطف رانا نے اس موقع پر کھلاڑیوں کو یہ بھی بتایا کہ آئندہ پاکستان سپر لیگ میں ایچ ای سی کے دستے کو لاہور قلندرز کے میچز دیکھنے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
شہباز احمد نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں ٹائم منیجمنٹ پرعمل کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم ورک اور منصفانہ کھیل پر یقین رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے والدین، اساتذہ، اور کوچز کا احترام کریں، جنہوں نے آپ کی کامیابی میں تعاون کیا ہے۔

ایچ ای سی نیشنل گیمز کوئٹہ 2023 میں کل 118 تمغوں کے ساتھ تیسری سب سے زیادہ تمغے جیتنے والی ٹیم ہے۔ایچ ای سی نے 8 سونے کے تمغے، 17 چاندی اور 93 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

مجموعی طور پر، ایچ ای سی نے 14 حصہ لینے والے یونٹس میں پانچویں پوزیشن حاصل کی جن میں پاکستان آرمی، واپڈا، نیوی، پاکستان ایئر فورس، سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب، ریلوے، بلوچستان، پولیس، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ یاد رہے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایچ ای سی کو نیشنل گیمز کوئٹہ کا غیر معمولی دستہ ہونے پر ‘بیسٹ ٹرن آؤٹ ٹرافی’ سے بھی نوازا تھا۔

 

 

 

Related Articles

Back to top button