ایشیا کپ ; بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی’ پاکستانی ٹیم 128 رنز پر آل آؤٹ۔

 

 

 

ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان 228 رنز سے شکست دےدی۔

 

بھارت کے 357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 128 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

 

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میں گزشتہ روز بارش کے باعث معطل کیے جانیوالے پاک بھارت میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا

جس میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 122 اور کے ایل راہول نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

 

جبکہ کپتان روہت شرما نے 56 اور شمبن گِل نے 58 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

 

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 9 رنز بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے

کپتان بابر اعظم 10 رنز بنانے کے بعد 43 کے مجموعے پر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر بولڈ ہوگئے

 

پاکستان ٹیم نے 11 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنالیے۔ اس موقع پر بارش کے باعث میچ روکا گیا تھا، لیکن میچ بارش رکنے کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو تین رنز کے اضافے کے بعد محمد رضوان 2 رنز بنا کر شردل ٹھاکر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

 

تیس رنز کی پارٹنرشپ کے بعد 77 کے مجموعے پر فخر زمان بھی دم توڑ گئے۔ انہیں کلدیپ یادیو نے بولڈ کیا۔ فخر نے 50 گیندوں پر 27 رنز بنائے

میچ میں چہرے پر گیند لگ کر زخمی ہونے والے سلمان علی آغا 32 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد 96 کے مجموعے پر کلدیپ یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے

شاداب خان بھی کلدیپ یادیو کی گیندوں کو نہ سمجھ سکے اور چھکا لگانے کی کوشش میں انکی گیند پر باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ شاداب نے 10 گیندوں پر 6 رنز بنائے۔

 

پاکستان کو ساتواں نقصان افتخار احمد کی صورت میں اٹھانا پڑا جب کلدیپ یادیو کی ہی گیند پر انہیں کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان کی آٹھویں اور آخری وکٹ فہیم اشرف کی صورت میں گری، انہیں بھی کلدیپ یادیو نے آؤٹ کیا۔

 

نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے نہ آئے۔

بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے صرف 25 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہادیک پانڈیا، جسپریت بمراہ اور شردل ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ لی۔

 

 

 

تعارف: News Editor