نیشنل فائٹنگ چیمپئن شپ کے لیے سندھ کے ٹرائلز کا انعقاد۔
مکس مارشل آرٹ کھیل کی ترقی کے لیے ہم پاکستان کے کونے کونے سے ٹیلنٹ تلاش کر کے نیشنل لیول پر لائیں گے۔صدر ایم ایم اے بابر قیوم راجہ۔
اس قسم کے ایونٹ ہوتے رہنے چاہیۓ تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو دیکھانے کا موقع مل سکے ۔ڈاکٹر ندیم اختر
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن اور ایس اے گارڈنز کے اشتراک سے نیشنل فائٹنگ چیمپئن شپ کے لیے سندھ کے ٹرائلز کا انعقاد گلشن اقبال میں واقع ہاکی اسٹیڈیم میں ہوا جس میں سندھ بھر سے بوائز اور گرلز نے حصہ لیا۔
فائٹرز نےنیشنل چیمپئن شپ میں صوبہ سندھ کی نمائندگی کرنے کے لیے 8 میل اور 7 فیمیل کیٹگریز کے لیے کوالیفائی کیا۔ ٹورنامنٹ میں سابق ایم این اے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ریحان ہاشمی، زاہد منصوری ممبر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم، کراچی انٹرنیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر سید سلمان اشتیاق،
صدر پاکستان مکس مارشل آرٹس بابر قیوم راجا اور ایس اے جی ایم ایم اے کلب کے کوچ اویس شاہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ایم ایم اے بابر قیوم راجہ کا کہنا تھا کہ اس کھیل کی ترقی کے لیے ہم پاکستان کے کونے کونے سے ٹیلنٹ تلاش کر کے نیشنل لیول پر لائیں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مکس مارشل آرٹس کی ترقی کے لیے ایس اے گارڈنز نے خصوصی کردار ادا کیا ہے۔ڈاکٹر ندیم اختر جو ایونٹ آرگنائزر ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کے ایونٹ ہو تے رہنے چاہیۓ تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو دیکھانے کا موقع ملے۔