ایشیاء کپ سپر فور مرحلے میں کھیلے جانیوالے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو41 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
214 رنز کے ہدف میں سری لنکا کی پوری ٹیم 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا نے 6، کوشل مینڈس 15، دیموتھ کرونا رتنے 2،سدیرا سمارات وکراما 17 ،چریتھ اسالانکا 22 ، کپتان داسن شناکا 9 اور دھننجیا ڈی سلوا نے 41رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویلالاگے 42 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
آر پریما داسا کرکٹ سٹیڈیم کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری بھارتی ٹیم 49.1 اوورز میں 213 رنز پر آئوٹ ہوگئی،
بھارت کے تمام کھلاڑیوں کو سری لنکن سپنرز نے آئوٹ کیا، بھارت نے اپنی اننگز کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا، روہت شرما اور شبمان گل نے 80 رنز کی شراکت قائم کی تاہم ان کے آئوٹ ہونے کے بعد بھارتی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کپتان روہت شرما نے 48بالوں پر 53 اور گل نے 19 رنز بنائے۔
ان کے بعد آنے والے بیٹر ویرات کوہلی صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کے ایل راہول 39 ، ایشان کشن 33 اور اکشر پٹیل 26 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ سری لنکن سپنرز دنیتھ ویلالاگے نے 40 رنز کے عوض 5 اور چارتھ اسالنکا نے 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔