06 اکتوبر سے نیپال کے شہر کھٹمندو میں دوسرےانٹر لوپ T/20وہیل چئیر کرکٹ ایشیا کپ میں پاکستان کی وہیل چئیر کرکٹ ٹیم محمد زیشان کی قیادت میں بھر پور انداز میں شرکت کے لیے تیار،،
اس دوسری ایشیا وہیل چئیر کرکٹ کپ میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، سری لنکا، انڈیا اور نیپال کی ٹیمیں شامل ھونگی، یاد رہے کہ اس سےپہلا اشیاء کپ جیتنے کا اعزاز بھی پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے پاس ہے،
پاکستان ٹیم میں صوبہ خیبر پختونخوا سے دو کھلاڑی مثل خان اور زلفقار سواتی شامل ہیں اور آفشل میں زوار نور، کوچنگ میں لیول دو کے کوچ مسعود خان اور ایمپائرنگ پینل میں جاوید بابر کا تعلق بھی خیبرپختونخواہ سے ہے
اس وہیل چئیر کرکٹ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا تعاون بھی شامل ہے جوکہ انٹر نیشنل کونسل آف وہیل چئیر کرکٹ کے زیر نگرانی کھیلا جائے گا،