ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کی انڈر 16 ٹیموں کی تشکیل کے لئے ٹرائلز 13 ستمبر کو ہونگے۔ صدر زون دو، جمیل احمد۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے شہر کراچی کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے ایک جامع ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کردیا ہے اس سلسلے میں دوسرے فیز میں انڈر 16 کے مقابلے ستمبر کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوں گے
اس سلسلے میں زون دو کی دو انڈر 16 ٹیموں کی تشکیل کے لئے ٹرائلز بدھ 13 ستمبر 2023 کو سہہ پہر دو بجے ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ فیڈرل بی ایریا پر منعقد ہونگے۔ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن زون دو کے صدر جمیل احمد نے ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے
کہ وہ مکمل وائٹ کرکٹ کٹ میں اپنے اوریجنل “ب” فارم اور والد کے شناختی کارڈ کی کاپی اور میٹرک کے ایڈمٹ کارڈ کے ہمراہ ظفر خان خازن زون دو کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کو رپورٹ کریں وہ کھلاڑی جو یکم ستمبر 2007 یا اس کے بعد پیدا ہوۓ ہوں وہ ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہونگے
زون دو کی دو ٹیموں کی تشکیل کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے چئیرمین انٹرنیشنل کرکٹر نعمان اللّہ ہونگے جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹر راشد حسنیٰ اور فرسٹ کلاس کرکٹر نصرت محبوب ممبرز ہونگے جبکہ ایاز منشی اور سعید علی کوآرڈینیٹرز ہونگے۔