خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ میں الیکٹرک واٹر کولر کی خرابی’ کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا

 

 

خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ میں الیکٹرک واٹر کولر کی خرابی کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا
مسرت اللہ جان

پشاور سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں انتظامیہ کی جانب سے خریدے گئے الیکٹرک واٹر کولر جو کھلاڑیوں کیلئے لیا گیا تھا استعمال کے صرف ایک ہفتے بعد خرابی کا شکار ہو گیا ہے۔

واٹر کولر، تقریباً ایک ماہ قبل خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی انتظامیہ نے خریدا تھا، اس کا مقصد لان ٹینس، جم اور مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں کی ہائیڈریشن کی ضروریات کو پورا کرنا تھا۔

 

وارنٹی کے تحت ہونے کے باوجود، یہ واٹر کولر محض سات دن کے آپریشن کے بعد اچانک کام کرنا بند کردیا ہے ۔ افسوس کی بات ہے کہ انتظامیہ نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہیں جس سے سینکڑوں ایتھلیٹس گرمی کے اس موسم میں بے حال ہو گئے ہیں۔

جم میں جانے والے، باڈی بلڈرز، لان ٹینس کے شوقین، مارشل آرٹسٹ، تائیکوانڈو پریکٹیشنرز، اور جمناسٹ، جو پانی کے اس ذریعہ پر انحصار کرتے ہیں، اب پینے کے صاف پانی تک رسائی میں مشکلات سے دوچار ہیں۔

 

واٹر کولر کی خرابی کے ساتھ اس غیر متوقع رکاوٹ نے کھلاڑیوں کے روزمرہ کے معمولات پر سایہ ڈال دیا ہے، جس سے تشویش اور مایوسی پھیل گئی ہے۔

 

 

تعارف: News Editor