کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2′ جہانزیب سلطان کے شاندار 81 رنز اور انور علی کی 3 وکٹیں سے دھڑا دبنگ نے سیمی فائنل کے لیئے کوالیفائ کرلیا۔
سونیجا سولجرز کو 8 وکٹوں سے شکست۔ جہانزیب سلطان پر مرد میدان رہے ۔ سیمی فائنل میں دھڑا دبنگ اور ڈاور گلیڈی ایٹرز کا ٹکڑا آج جمعہ کو ہوگا۔
کراچی۔ (اسپورٹس رپورٹر) دھڑا دبگ نے کراچی کے ابھرتے ہوئے آل راونڈر جہانزیب سلطان کی 81 رنز کی شاندار باری اور آل راونڈر انٹر نیشنل کرکٹر انور علی کی عمدہ بولنگ 26 رنز کے عوض 3 وکٹوں کی بدولت دھڑا دبنگ نے دفاعی چیمپئن سونیجا سولجرز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر کھتری پریمیٸر سیزن2 ٹوٸینٹی20 لیگ میں سیمی فائینل میں جگہ بنالی
جہاں اس کا مقابلہ ڈاور گلیڈی ایٹرز سے آج جمعہ 15 ستمبر کو 9 بجے شب ہوگا۔ میچ کے اختتام مہمان خصوصی خالد لودھی نے یوسف لودھی۔ شجاع الدین اور شارق کھتری کے ہمراہ فاتح ٹیم کے جیا زیب سلطان ک 81 رنز کی عمدہ اننگ اور ایک وکٹ لینےپر ٹرافی کے ہمراہ الحمید گارمنٹ کی جانب 2000 روپیئے میں آف دی میں دیا۔
جبکہ یوسف لودھی کی جانب سے جہانزیب سلطان کو 10000 روپیئے اور دھڑا ڈبنگ کے آنر حنیف ساگر کی جانب 5000 روپیئے دیئے۔ فاتح ٹیم کے کپتان شاہد ساگرا نے ٹاس جیت کر سونیجا سولجر کو بیٹنگ کی دعوت دی جبکہ انھوں نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔
رام روی 2 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 73 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ زبیر حاجی 42 رنز میں 3 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ ا ٹر نیشنل کرکٹر انور علی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
اویس واپڈا کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔ جواب میں دھڑا دبنگ 181 رنز کا ہدف 17 ویں اوورز میں 2 وکٹیں کھو کر حاصل کرلیآ۔جہانزیب سلطان نے 81 رنز کی جارحانہ باری میں 47 گیندوں کا سامنا کیا
اور ان کی اننگ میں 9 چوکے اور 4 چھکے بھی شامل تھے۔محمد فاروق نے 49 رنز میں 29 بالز کھیلی 3 چھکے اور 3 چوکے لگائے جبک انٹر نیشنل انور علی نے ذمدارانہ ناقابل شکست 21 رنز 1 چھکے کی بدولت بنائے۔ کپتان الیاس منیم اور بلال این جی ایک ایک وکٹ لی۔
امپاٸرینگ کے فراٸض محمد ریحان کے ہمراہ ریاض خان نے انجام دیٸے جبکہ آفیشل اسکورر کی زمداراری سید عمران علی نے نبھاٸ۔ ایونٹ فائنل بروز پفتہ 16 ستمبر رات 10 بجے ہوگا۔