وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ; پشاور میں بیڈمنٹن ٹرائلز کا آغاز

 

 

 

وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، پشاور میں بیڈمنٹن ٹرائلز کا آغاز

پشاور(سپورٹس رپورتر) وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں مرد وخواتین کے بیڈمنٹن ٹرائلز حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئے ٹرائلز ڈسٹرکٹ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر اور مہمند کے سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا

 

اس موقع پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن خیبرپختونخوا کے کوارڈینیٹر ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم اور رجسٹرار صوابی یونیورسٹی اسفندیارخان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈاکٹر نورزادہ، ڈائریکٹر سپورٹس صوابی یونیورسٹی الطاف حسین، ڈائریکٹر سپورٹس کوہاٹ یونیورسٹی واجد علی،انٹر نیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی نیشنل چیمپئن مراد علی، اسد اقبا ل گولڈ ميڈليسٹ ،

 

 

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے بیڈمنٹن کوچز ،ندیم خان اورحیات اللہ، بشرا سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، سليکٹر ٹرائلز میں دس خواتین اور دس میل کھلاڑیوں کو کیمپ کیلئے منتخب کر ئیگا جس میں سے پشاور ریجن کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا،

 

 

 

 

تعارف: News Editor