ایشین گیمز’ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں مختلف کھیلوں کے ٹریننگ کیمپ جاری.

 

 

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں مختلف کھیلوں کے جاری تربیتی کیمپوں کے آفیشلز اور سنیئر اتھلیٹس نے ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں مہیا کی جانیوالی بہترین سہولیات پر پاکستان سپورٹس بورڈکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا

کہ طویل عرصہ بعد کسی بین الاقوامی ایونٹ کی تیاری کے لیے بھرپور ٹریننگ کیمپ لگائے گئے جن میں تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہاسٹلز اور ٹریننگ وینیوز پر تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔

 

گزشتہ روزاقبال ہاسٹل میں پاکستان بیس بال، تائیکوانڈو، کبڈی،اتھلیٹکس اور ہاکی کے آفیشلز و سنیئر کھلاڑیوں نے ایک وفد کی شکل میں پی ایس بی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاسٹلز فدامحمدخان سے ملاقات کی ،

اس موقع پر ہاسٹل کادیگر سٹاف بھی موجودتھا۔ وفد میں شامل کوچز اور اتھلیٹس نے کہاکہ ایشین گیمز کیلئے لگائے تربیتی کیمپوں کے دوران انہیں رہائش کی بہترین سہولت فراہم کی گئی،

نئے میٹرس اورصاف بستردئیے گئے، ناشتے اور کھانے کامعیار بہترین جبکہ صفائی کے انتظامات مثالی ہیں جن کی بدولت کھلاڑیوں نے بہت اچھے ماحول میں اپنی ٹریننگ وپریکٹس مکمل کی ۔

اس موقع پر پاکستان بیس بال کوچ ارشدخان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس بی ہاسٹلز کے عملے نے ٹریننگ کیمپس کے دوران بہت تعاون کیا اور کھلاڑیوں کی تمام ضروریات و آرام کا مکمل خیال رکھاگیا جس پر ہم ڈی جی پی ایس بی شعیب کھوسو، افسران اورعملے کے شکرگزار ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!