سپورٹس جرنلزم کے بغیر کھیلوں کا فروغ ناممکن ہے ‘ اذربائیجان انفارمیشن ایجنسی

 

 

سپورٹس جرنلزم کے بغیر کھیلوں کا فروغ ناممکن ہے،اذربائیجان انفارمیشن ایجنسی

 

پریس کونسل کا مقصد عوام اور میڈیا کے مابین بہتر تعلقات قائم کرنا ہے،چیئرمین

 

باکو/کراچی/پشاور (اسپورٹس رپورٹر) آذربایجان انفارمیشن ایجنسی اور پریس کونسل آف آذربائیجان نے ڈیجیٹل سپورٹس جرنلزم کی افادیت اور ان کے ملک میں صحافتی سرگرمیوں کے حوالے سے پاکستانی سپورٹس جرنلسٹس کیساتھ تفصیلی گفتگو کی،

گزشتہ روز وفد نے آذربایجان انفارمیشن ایجنسی اور پریس کونسل آف آذربایجان کے دورے کئے، انفارمشن ایجنسی کے چیئر مین وقار علئی جبکہ کونسل کے چیئرمین افلاطون عمشو سمیت ایگزیکٹو ممبرز اور آذربایجانی سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ایلدر اسمعیئلو نے ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے جدید دور میں ڈیجیٹل سپورٹس جرنلزم اور دونوں ممالک کے مابین باہمی رشتے پر گفتگو کی۔

ان کے مطابق سپورٹس جرنلزم کسی بھی ملک میں کھیل کے فروغ کر لئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور ساتھ ہی دنیا کو اپنے ملک کی سافٹ ایمج اور نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کر سکتا ہے

جو کہ قابل تحسین ہے،انہوں نے پاکستان اور آذربایجان کے درمیان محبت اور بھائی چارے کی مضبوط رشتے کے بارے میں بھی وفد کیساتھ تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ اس رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،

 

آذربیجان انفارمیشن ایجنسی جو کے ریاستی نیوز ایجنسی ہے 8 مختلف زبانوں میں نیوز شیئر کررہی ہے جو کے سو سال سے اسٹیبلشڈ ہوئی ہے اور سینکڑوں قومی اور بین الاقوامی اداروں کو نیوز فراہم کر رہی ہے۔

 

اسی روز پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے وفد نے پریس کونسل کا دورہ بھی کیا جہاں پران کو چیئرمین اور ایگزیکٹو ممبرز کیساتھ میٹنگ ہوئی،اس دوران ان کا کہنا تھا کہ پریس کونسل کیساتھ ملک بھر سے دو سو سے زائد ادرے رجسٹرڈ ہے اور ہر سال باقاعدہ طور میں کابینہ کے لئے انتخابات کا انعقاد کیا جاتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ پریس کونسل کا بنیادی مقصد میڈیا اور عوام کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہاں صحافی یا میڈیا ادارےکے خلاف شکایات درج ہوتے ہے

اور اس کی مکمل چان بین کے بعد اس پر فیصلہ دیا جاتا ہے جو کہ سب کو قابل قبول ہوتا ہے۔ کونسل کے ممبران نے کہا کہ آذربایجان کے عوام پاکستان کیساتھ محبت رکھتی ہے

 

اور کشمیر سمیت ہر مسلے پر پاکستان کو سپورٹ کرتی ہے۔اخر میں پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد اصغر اعظیم اور خیبر پختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد خان آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا ان کو فیڈریشن کےشیلڈ پیش کئے

 

 

 

تعارف: News Editor