پاکستان میں بیس بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ; صدر بیس بال فیڈریشن فخر علی شاہ.

 

 

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں بیس بال کی ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بیس بال کے ٹیلنٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو نکھارنے اور ابھارنے کے لئے پاکستان بیس بال فیڈریشن تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی بیس بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے بیس بال گراؤنڈ میں جاری ہے۔

جس میں کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں اور کوچ محمد ارشد کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں اور کیمپ کی نگرانی کیمپ کمانڈنٹ اسلام آباد بیس بال فیڈریشن کے صدر طاہر محمود پاپا کر رہے ہیں۔

 

تعلیمی اداروں میں بیس بال کا کھیل عام ہو چکا ہے اور تعلیمی اداروں میں یہ کھیل باقاعدگی سے کھیلا جا رہا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں فخر علی شاہ نے کہا کہ پاکستان نے بیس بال کے کھیل میں بین الاقوامی سطح پر کئی میڈلز حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کر رکھا ہے۔

 

کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں میں بھی معاونت کرنی چاہیے تاکہ دوسرے کھیل بھی ترقی پا سکیں

 

 

 

تعارف: News Editor