ایشین گیمز ; قومی باکسنگ ٹیم کا دستہ 19 ستمبر کو چین روانہ ہو گا.

 

 

ایشین گیمز میں شرکت کے لئے قومی باکسنگ ٹیم کا دستہ 19 ستمبر کو چین روانہ ہو گا۔

 

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ دستہ4کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر

مشتمل ہوگا۔ کھلاڑیوں میں تین مرد اور ایک خاتون باکسر شامل ہیں۔

 

مرد باکسر میں زوہیب رشید، محمد قاسم اور ابراہیم جبکہ خاتون باکسر فاطمہ زہرہ شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض اولیمپین محمد ارشد خان دیں گے اور ٹیم منیجر محمود ریاض لغاری ہونگے

 

 

error: Content is protected !!