ساتویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز ، نیٹ بال، باسکٹ بال ، رسہ کشی اور بیڈمنٹن کے مقابلے اختتام پذیر
نیٹ بال گرلز او اینڈ اے لیولز کے ٹائٹلز حبیب گرلز اسکول نے جیت لئے
بیڈمنٹن گرلز اینڈ بوائز اولیولز میں سی اے ایس اسکول جبکہ اے لیولز میں ایلفا کالج کامیاب رہا
کراچی : کراچی کے مختلف اسپورٹس کمپلیکس میں جا ی ساتویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں نیٹ بال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال اور رسہ کشی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،
کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونیوالے بیڈمنٹن کے او لیولز گرلز اینڈ بوائز کے ٹائٹلز سی اے ایس اسکول نے جیت لئے ،
بیکن ہائوس اسکول نے دوسری اور دی سٹی اسکول گلشن کیمپس نے تیسری پوزیشن حاصل کی اے لیولز گرلز اینڈ بوائز کے ٹائٹلز ایلفا کالج کے نام رہے، دی سٹی اسکول گلشن کیمپس نے دوسری اور سیڈر کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی.
باسکٹ بال کے مقابلوں کا بھی کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں انعقاد ہوا، جہاں گرلز او لیولز میں ایلفا ہائی اسکول نے پہلی ، سی اے ایس اسکول نے دوسری اور گریس فل اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی، بوائز او لیولز میں سینٹ پیٹرک اسکول نے پہلی ، سیڈر اسکول نے دوسری اور سی اے ایس اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی،
گرلز اے لیولز کے مقابلوں میں ایلفا کالج نے پہلی، سیڈر کالج گولڈ نے دوسری جبکہ سیڈر کالج بلیو نے تیسری پوزیشن حاصل کی. بوائز اے لیولز کے دلچسپ معارکے میں ویلز کالج نے سیڈر کالج بلیو کو شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا،
سیڈر بلیو کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا لیکن شکست انکا مقدر رہی، سیڈر کالج گولڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی. ایشین روک بال فیڈریشن کی سیکریٹری امہ لیلیٰ اور میجر یاور مہمان خصوصی تھے
نیٹ بال کے مقابلے پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں منعقد ہونے جہاں گرلز او لیولز کے فائنل میں حبیب گرلز اسکول نے کامیابی حاصل کی، ہائی برو اسکول دوسرے نمبر پر رہا جبکہ حبیب گرلز اسکول گرین کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی. گرلز اے لیولز میں بھی حبیب گرلز اسکول نے میدان مارا، ہائی برو کالج گرین دوسرے اور ہائی برو کالج بلیو تیسرے نمبر پر رہا
رسہ کشی کے مقابلے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے، جونیئر گرلز ایونٹ میں دی سٹی اسکول گلشن کیمپس نے پہلی، بیکن لائٹ اکیڈمی نے دوسری اور گریس فل اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی. بوائز جونیئر کے ایونٹ میں دی اکیڈمی نے پہلی اور گریس فل اسکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی.
گرلز او لیولز میں دی سٹی اسکول گلشن کیمپس نے پہلی اور وہاج حسین اسکول سسٹم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، بوائز او لیولز کے مقابلوں میں وہاج حسین اسکول سسٹم نے پہلی اور دی اکیڈمی نے دوسری پوزیشن پر اکتفا کیا.
بوائز اے لیولز کے دلچسپ مقابلوں میں ویلز کالج نے پہلی ،ہایی برو کالج نے دوسری اور دی سٹی اسکول گلشن کیمپس نے تیسری پوزیشن حاصل کی. گرلز اے لیولز کے ایونٹ میں ایچ آئی عثمانیہ کالج نے پہلی، ویلز کالج نے دوسری اور ہائی برو کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی