ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کی اسکروٹنی کا مرحلہ مکمل ہوگیا.

 

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کی اسکروٹنی کا مرحلہ مکمل ہوگیا

ساتوں زونز کے 500 سے زیادہ کھلاڑیوں نے اسکروٹنی کے عمل میں شرکت کی

جاوید خان نے ساتوں زونز کی اسکروٹنی ٹوصیف صدیقی اور عارف وحید کی معاونت سے مکمل کی

 

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل اسٹون کے تعاون سے دوسرے مرحلے میں انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 24 ستمبر سے ہوگا اس سلسلے میں ساتوں زونز میں 500 سے زائد کھلاڑیوں کی اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوگیا

سیکریٹری ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی جاوید احمد خان نے ساتوں زونز کی اسکروٹنی کا عمل محمد توصیف صدیقی جوائنٹ سیکریٹری ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی اور عارف وحید سیکریٹری آر سی اے کراچی زون ایک کی معاونت سے مکمل کیا

پہلے دن ہفتہ 16 ستمبر 2023 کو ینگ فائٹر کرکٹ گراونڈ بلاک جے نارتھ ناظم آباد پر زون ایک ، زون دو اور زون چھ کے تقریباً 225 کھلاڑیوں کی اسکرٹنی کے عمل میں شرکت کی

اسی طرح دوسرے دن اتوار 17 ستمبر 2023 کو ناظم آباد جیمخانہ گراونڈ انو بھائی پارک میں زون تین اور زون سات کے تقریبا 150 کھلاڑیوں کی اسکروٹنی کے عمل میں شرکت کی

جبکہ تیسرے اور آخری دن پیر 18 ستمبر 2023 کو لانڈھی جیمخانہ کرکٹ گراونڈ پر تقریباً 150 سے زائد کھلاڑیوں نے اسکروٹنی کے عمل میں شرکت کی اس طرح ساتوں زونز کے 500 سے زائد کھلاڑیوں نے اسکروٹنی کے عمل میں حصّہ لیا۔

 

 

error: Content is protected !!