کراچی : ساتویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں فٹسال، آرچری سوئمنگ کے مقابلے اختتام پذیر، کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونیوالے فٹسال کے گرلز او لیولز کے فائنل میں سی اے ایس اسکول نے ایلفا ہائی اسکول کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-0 گول سے شکست دیدی،
فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کا عمدہ دفاعی کھیل شکست خوردہ ٹیم نے گول اسکور کرنے کے کئی سنہری مواقع ضائع کئے، گریس فل اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی.
بوائز اے لیولز کے فائنل میں سیپٹر کالج (بی) نے ویلز کالج کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں ویلز کالج کی اے ٹیم نے ایڈن کالج کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی.
تیر اندازی (آرچری) کے جونیئر 10 اور 15 میٹرز گرلز اینڈ بوائز کے مقابلوں میں ایس بی ایچ ایس اسکول نے پہلی، جنریشن اسکول نے دوسری اور ریفلیکشنز اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی.
او لیولز 20 اور 25 میٹرز کے مقابلوں میں جنریشن اسکول نے پہلی، آرمی پبلک اسکول نے دوسری جبکہ الجامیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی. یونیورسٹیز کے مقابلوں میں آئی بی اے یونیورسٹی نے پہلی اور اقراء یونیورسٹی نے دوسری اور کریڈو یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی.
گرلز تھرو بال او لیولز کے مقابلے کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے، پول اے سے حبیب گرلز اسکول، پول بی سے گریس فل اسکول، پول سی سے دی سٹی اسکول درخشاں کیمپس اور پول ڈی سے ایلکسر اسکول نے فائنل فور مرحلے میں جگہ بنالی، گرلز اے لیولز کے مقابلوں میں سیڈر اور ایلفا کالج نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا.
او لیول گرلز کے مہمان خصوصی شکیل صدیقی کوارڈینیٹر سٹی اسکول ڈی کے کیمپس اور اے لیول گرلز کی مہمان خصوصی ایون فیڈرک سیکرٹری پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوی اسییشن تھے۔