انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا.

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 4 سے 24 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

آئی سی سی کے مطابق نویں عالمی کپ کیلئے وینیوز کا انتخاب وسیع جائزے کے بعد کیا گیا ہے، امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔

امریکا کے تین بڑے شہر ڈیلاس، میامی اور نیویارک پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچز کی میزبانی کریں گے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 2024 ورلڈ کپ کا فارمیٹ گزشتہ دو ایڈیشنز سے مختلف ہوگا جس میں 20 ٹیموں کو پہلے راؤنڈ کے لیے پانچ پانچ کے چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

 

آئی سی سی کے مطابق ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 8 ٹیموں کو چار چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی

 

 

 

تعارف: News Editor