منٹگمری جیمخانہ اور گلشن معمار کرکٹ کلب سہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
جناح کرکٹ کلب اور لاروش کرکٹ کلب کو شکست ،محمد معظم، محمد سفیان اور قربان علی کی سینچریاں۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) فیڈرل اسپورٹس کے سی سی اے زون دو کے زیر اہتمام منعقدہ سہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں منٹگمری جیمخانہ نے جناح کرکٹ کلب کو 73 رنز سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا
راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ گلبرگ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ منٹگمری جیمخانہ نے مقررہ 40 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز اسکور کئے محمد معظم نے 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 112 رنز اسکور کئے احسن شاہ نے 26 رنز اور آریان علی نے ناقابل شکست 20 رنز اسکور کئے
جناح کرکٹ کلب کی جانب سے توصیف اکبر نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں جناح کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 29۰2 اوورز میں 159 رنز بناکر آوٹ ہوگئی محمد سفیان شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 104 رنز اسکور کئے منٹگمری جیمخانہ کے جواد احمد اور طحٰہ وقار نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں گلشن معمار کرکٹ کلب نے لاروش کرکٹ کلب کو سات وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا
لاروش کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز اسکور کئے حمزہ سرور نے 75 رنز ، احمد رضا نے 30 رنز اور علی حیدر نے 23 رنز اسکور کئے گلشنِ معمار کرکٹ کلب کی جانب سے عمر فاروق اور عدیل خان نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
ہدف کے تعاقب میں گلشن معمار کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 211 رنز قربان علی کی جارحانہ سینچری کی بدولت باآسانی 34۰3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا
قربان علی نے 14 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 126 رنز اسکور کئے شاہد علی نے 32 رنز اور عدیل خان نے 23 رنز اسکور کئے سیف یامین ، علی حسن اور احمد رضا نے ایک ایک کھلاڑی آوٹ کیا۔