نگران حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کچھ ٹیموں کو مبینہ طور پر اسپانسر کرنے اور میڈیا ہاؤسز کو اشتہار دینے والی متعدد جوئے، سٹے بازی اور کیسینو کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ
کاروبار کرنے سے گریز کریں اور ایسی ’’ سروگیٹ کمپنیوں ‘‘ کے ساتھ اپنے موجودہ معاہدوں کو فوری طور پر ختم کریں،
(اس طرح کے رجحان کو سروگیسی کا لیبل لگایا جاتا ہے اور ایسی فرموں کو مادر انٹرپرائزز کے سروگیٹس کہا جاتا ہے)