ڈیلی ویجز کوچز کی ڈائریکٹر جنرل خالد محمود سے ملاقات
مسرت اللہ جان
صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ میں ہونے والی ایک حالیہ میٹنگ میں مختلف کھیلوں سے وابستہ ڈیلی ویجز کوچز نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا خالد محمود سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات اور تین ما ہ سے بیروزگاری سے آگاہ کیا۔ گزشتہ تین ماہ سے بغیر تنخواہ کے ہونے کے باوجود یہ کوچز تندہی سے کھلاڑیوں کی تربیت اور رہنمائی کرتے رہے۔
ملاقات کے دوران کوچز نے اپنےمشکلات ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد محمود کے ساتھ شیئر کئے۔ جواب میں، خالد محمود نے انہیں اپنی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا اور ان کی تقرریوں کے حوالے سے اگلے ہفتے اعلیٰ حکام سے بات چیت کرنے کا وعدہ کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوچ کے طور پر ان کی بھرتی صرف PC1 سے منظوری حاصل کرنے کے بعد ہوگی۔اور اگلے دس دنوں میں انہیں مثبت جواب دیا جائیگا.
یہ امر اہم ہے کہ خالد محمود نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے صوبے بھر میں تقریباً 294 ڈیلی ویج ملازمین اور کوچز کو، جو کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے انتھک محنت کر رہے ہیں، کو ان کی ڈیوٹی سے فارغ کر دیا .جو کہ مختلف کھیلوں سے وابستہ تھے اور کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہے تھے.