خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن نے اکتوبر میں انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا.

 

خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن نے اکتوبر میں انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا

مسرت اللہ جان

 

پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ظاہر شاہ نے بین الاضلاعی ہاکی چیمپیئن شپ شروع کرنے کا اعلان کیا جو کہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگا.

صحافیوں سے بات چیت میں سید ظاہر شاہ نے صوبے میں ہاکی کی سرگرمیوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی اہم ضرورت پر زور دیا، ان کے مطابق گزشتہ ایک سال میں ہاکی کے کوئی بڑے ٹورنامنٹ نہیں ہوئے۔ کھیل میں نئی جان ڈالنے اور نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے اس چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے کمیٹیوں کا ایک سلسلہ تشکیل دیا گیا ہے۔

 

سید ظاہر شاہ نے مزید بتایا کہ ہونہار کھلاڑیوں کی شناخت کے لیے سلیکشن کمیٹی بین الاقوامی ہاکی کی نامور شخصیات، یاسر اسلام، نوید اقبال انٹرنیشنل، اور وقاص خان انٹرنیشنل پر مشتمل ہے۔ یہ ماہرین صوبے کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے تاکہ ٹیلنٹڈ کھلاڑیوںکا انتخاب کیا جا سکے۔ٹورنامنٹ کے ڈھانچے کے لیے ظاہر شاہ نے خاکہ پیش کیا کہ ہر ضلع کی سطح پر فائنل راو¿نڈز پشاور میں منعقد کیے جائیں گے، جس سے مقابلے کا ایک سنسنی خیز عروج ہوگا۔

 

سید ظاہر شاہ نے بتایا کہ سوات اور بونیر، لوئر دیر کی ٹیموں کے ساتھ، سوات آسٹرو ٹرف پر مقابلہ کریں گے۔ جس کی کی نگرانی کے لیے چیئرمین حاجی عباس خان، صدر ڈاکٹر ظفر، آرگنائزنگ سیکرٹری ملک ودان، اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر موسیٰ خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔اسی طرح مران، مالاکنڈ اور صوابی کی ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیمیں مردان ٹرف پر مدمقابل ہوں گی۔ جس کیلئے کمیٹی چیئرمین نواز خان، صدر فیاض خان،آرگنائزنگ سیکرٹری مراد خان اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہمایوں خان کی سربراہی میں قائم کی گئی ہیں.

پشاور اور چارسدہ نوشہرہ کی ٹیمیں ہوم گراو¿نڈ پشاور پر مدمقابل ہوں گی۔ اس کے آرگنائزنگ کمیٹی میں آرگنائزنگ سیکرٹری ضیاء الرحمان بنوری اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہدایت اللہ خان شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سید ظاہر شاہ نے واضح کیا کہ ابتدائی راو¿نڈز کے دوران اگر متعلقہ اضلاع کے پاس زیادہ کھلاڑی ہوں تو دو ٹیمیں بھی حصہ لے سکتی ہیں لیکن ایک ٹیم ہی فائنل میں جائے گی جوکہ انصاف اور مساوی نمائندگی کو یقینی بنا پر ہوگی .شاہ نے یہ یقین دلاتے ہوئے بتایا کہ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے دوران باصلاحیت کھلاڑیوں کے انتخاب کی سلیکشن کمیٹی احتیاط سے نگرانی کرے گی۔

 

 

 

error: Content is protected !!