قاسم اکرم ایشین گیمز میں تمغے کے لیے ُپرامید
قاسم اکرم کی قیادت میں پاکستان شاہینز آج رات چین روانہ ہوگی
جہاں وہ ہانگزو میں منعقدہ 19 ویں ایشین گیمز میں حصہ لے گی۔
کپتان قاسم اکرم کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں قیادت کو وہ اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔ کھلاڑیوں نے ماضی میں شاندار پرفارمنس دی ہے اور ٹیم ایشیا کپ ایمرجنگ ٹورنامنٹ جیتی ہے
اور وہ ایسی ہی کارکردگی کی توقع ایشین گیمز میں بھی کررہے ہیں۔ ٹیم کا کامبی نیشن اچھا ہے ٹیم کی تیاری اچھی ہوئی ہے ۔ اسپن وکٹ کے چیلنجز کے لیے بھی ہم تیار ہیں۔
یہ ہمارا چین کا پہلا دورہ ہے اور ہم وہاں میچز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔وہ شائقین سے بھی کہیں گے کہ وہ ہمیں سپورٹ کریں۔