دو روزہ باسکٹ بال کوچنگ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگٸی
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن ”فیبا“ باسکٹ بال فار گڈ پروگرام کے تحت منعقدہ دو روزہ کوچنگ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگٸی۔
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کی زیر نگرانی ملتان میں منعقدہ کوچنگ ورکشاپ میں قومی باسکٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ریاض ملک نے دیگر کوچز عمر محمود ، سعادت جہانگیر ،
محمد نوید کے ہمراہ شرکا کو مختلف سیشنز میں کوچنگ اسکلز ، ٹریننگ اور باسکٹ بال کھیل کی جدید ٹیکنیک کے حوالے سے آگاہ کیا۔
کوچنگ ورکشاپ کے اختتام پر باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر اور لکی بیوریجزکے چیف ایگزیکٹو چوہدری سجاد علی کے ہمراہ شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کٸے گٸے۔
ملک میں باسکٹ بال کھیل کے معیار میں بہتری کیلٸے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن فیبا پروگرام کے تحت کوچنگ ورکشاپ مرحلہ وار مختلف شہروں میں منعقد کروا رہی ہے۔