چوتھا ال پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ 2023 غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی ہو گیا۔
محکمہ کھیل بلوچستان
چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیمز کو واپس جانے کی ہدایات کر دی گئیں۔
(اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد)
کوئٹہ / چوتھا ال پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ 2023 کوئٹہ میں آخری مراحل میں جاری تھا۔
اسی دوران سانحہ مستونگ پیش آیا۔ جس کے بعد پورے بلوچستان میں سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔
گولڈ کپ کے سیمی فائنلز کو اس واقعے کے پیش نظر ملتوی کرنا پڑا۔
شائقین فٹبال کے لیے ایک بُری خبر یہ ہے کہ اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چوتھا ال پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ 2023 غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے
اور تمام سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو واپس جانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جس کے لیے شائقن فٹبال اور ٹیموں سے محکمہ معذرت خواہ ہے۔
نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ جس میں تمام سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو مدعو کیا جائے گا۔