ورلڈ کپ 2023،بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزہ دینے کی حامی بھر لی،بھارتی میڈیا
پاکستانی صحافیوں کے لیے ویزوں کی سہولت فراہم کی جارہی ہے،بی سی سی آئی آفیشل
پاکستان سے تقریبا 50 صحافیوں کو ویزہ دیے جانے کا امکان ہے،بھارتی میڈیا
تاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی شائقین کے لیے ویزے جاری کرنا مشکل ہوگا
بھارتی وزارت خارجہ ان صحافیوں کے ناموں کی جانچ پڑتال کر رہی ہے جو ایونٹ کور کرنے کے خواہش مند ہیں،
درخواستوں کو وزارت داخلہ،خارجہ اور کھیلوں کی وزارت سے کلیئرنس کی ضرورت ہو گی
اس سے قبل گزشتہ روز پی سی بی نے آئی سی سی کو خط میں معاملہ جلد حل کرانے پرزور دیا
پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ تین اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی
پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ نیدرلینڈ کے خلاف چھ اکتوبر کو کھیلے گا