ایشین گیمز ; پاکستان کے شہروز خان نے ہائی جمپ ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا.

 

 

پاکستان کے شہروز خان نے ایشین گیمز میں ہائی جمپ ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،

 

شہروز نے ایونٹ رولز کے مطابق 12 بہترین پرفارمرز کے ہمراہ فائنل میں رسائی حاصل کی،

 

ایونٹ کا فائنل 4 اکتوبر کو ہوگا۔ چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز کے ہائی جمپ ایونٹ میں پاکستان کے شہروز خان نے 2.10 میٹر ہائی جمپ کے ساتھ 12ویں پوزیشن حاصل کرکے ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا

اور اپنے ذاتی ریکارڈ کو بھی بہتر کیا جبکہ قطر کے موتاز عیسی بارسم 2.19 میٹر ہائی جمپ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔

جاپان کے ریویچی آکامتسو ، چائنیز تائی پے کے فوکیا اوشوان، تھائی لینڈ کے تاوان کایو دام نے 2.15 میٹر ہائی جمپ لگایا، بھارت کے ایتھلیٹس جیسی سندیش اور سرویش انیل کوشارے نے بھی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

 

 

تعارف: News Editor