سپیشل کھلاڑیوں کیلئے بنی گاڑی کی انجن انکوائری پر خاموشی ، غریب ڈرائیور تین ماہ سے تنخواہ کیلئے رل گیا
مسرت اللہ جان
صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں کھڑی سپیشل افراد کے گاڑی کی انکوائری تاحال مکمل نہیں ہوسکی ہے اور اس معاملے پر خاموشی چھا گئی ہے۔
جبکہ ڈرائیور کو تین ماہ سے تنخواہ بھی ادا نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے مذکورہ ڈرائیور ذہنی تناو کا شکار ہیں اس گاڑی کے انجن کی تبدیل ہونے کی انکوائری کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے پارکنگ میں کھڑی یہ گاڑی کئی مہینوں سے ایک ہی جگہ پر کھڑی ہے اور اسے سپیشل کھلاڑیوں کیلئے بنایا گیا تھا۔ تاہم اب انتظامیہ کا یہ موقف ہے کہ اس گاڑی کا انجن تبدیل ہوگیا ہے اور اسی بناءگاڑی سٹارٹ بھی نہیں ہو رہی ہے۔
جس کی ابتداءمیں انکوائری شروع کردی گئی اور ڈرائیور کی تنخواہ بند کردی گئی جو کہ تاحال بند ہے۔ جبکہ اس معاملے میں خاموشی چھا گئی ہے۔ اور سپورٹس کمپلیکس کے کسی بھی متعلقہ شخص سے اس بارے میں معلومات نہیں لی جارہی ہیں۔
پارکنگ میں کھڑے بس سے کس طرح کھڑے کھڑے انجن تبدیل ہوگیا ہے، دوسری طرف ابھی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں نئے بننے والے افسران جنہیں دو دو عہدے دئیے گئے ہیں
وہ اپنے نمبر بنانے کیلئے ڈرائیور سمیت مختلف اہلکاروں کو دباو میں لا رہے ہیں۔کہ "بتادو گاڑی کا انجن کہاں پر فروخت کیا
ہے” جیسے الزامات مختلف اہلکاروں پر لگا رہے ہیں۔ تاہم انکوائری تاحال نہیں کی جارہی اور نہ ہی اس حوالے سے اعلیٰ اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی گئی