مڈل سیکس کاؤنٹی کے وفد کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ
مڈل سیکس کاؤنٹی کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈریو کارنش، مڈل سیکس کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ڈائریکٹر ایلن
کولمین اور مڈل سیکس کاؤنٹی کرکٹ کلب کے نمائندے محسن وڑائچ نے بدھ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران اینڈریو کارنش کی قیادت میں وفد نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین ذکا اشرف اور پی سی
بی کے دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور کرکٹ سے متعلق باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔