ایشین گیمز کبڈی ایونٹ ; پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

 

 

 ایشین گیمز کبڈی کے ایونٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ 

 

 

ایشین گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستان نے آخری گروپ میچ میں ملائیشیا کے خلاف بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

 

میچ کے ابتدا سے آخر تک قومی کھلاڑی چھائے رہے۔ پاکستان نے ملائیشیا کو 35 کے مقابلے میں 58 پوائنٹس سے ہرا دیا،

پاکستان نے میچ میں آٹھ آل آؤٹ اور 7 بونس پوائنٹس سمیت 58 پوائنٹس اسکور کیے، ملائیشا کی ٹیم 35 پوائنٹس بنا سکی،

پاکستان نے اس شاندار فتح کے ساتھ سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا، ساتھ ہی ایک میڈل بھی یقینی بنا لیا۔

 

 

 

تعارف: News Editor