کراچی: انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ۔زون پانچ وائٹس اور زون سات وائٹس کی کامیابی

 

 

اے ایس نیچرل سٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ۔زون پانچ وائٹس اور زون سات وائٹس کی کامیابی

اذان علی کی جارحانہ بولنگ۔

 

کراچی: ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل سٹون کے تعاون سے منعقد کر دہ اے ایس نیچرل سٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔

 

لانڈھی جیم خانہ گراونڈ پر کھیلے گیے پہلے میچ میں زون پانچ وائٹس نے زون چھ گرین کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زون چھ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 1۔38 اوورز میں 125 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔مدثر نے 6 چوکوں کی مدد سے 44 اور محمد سومان کبیر نے 18 رنز بنائے۔

محمد عقیل نے 26 رنز دیکر 3 جبکہ فیضی عابد اور نجب علی نے 12 اور 26 رنز دیکر دو-دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں

زون پانچ وائٹس نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ 128 رنز بنا لئے۔عبداللہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 14 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 68 اور محمد ا کبر نے 37 رنز بنائے۔ ینگ فائٹر گراونڈ پر کھیلے گیے

دوسرے میچ میں زون سات وائٹس نے زون تین بلوز کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔زون تین بلو ز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2۔23 اوورز میں صرف 41 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

آف اسپنر اذان علی نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے 4 رنز دیکر 4 جبکہ جواد ضمیر نے 13 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون سات وائٹس نے بغیر کسی نقصان کے
مطلوبہ 46 رنز بنا لئے۔نور زمان نے 20 اور سہیل خان نے 18 رنز بنائے اور دونوں آوٹ نہیں ہوئے۔

 

 

error: Content is protected !!