اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ۔”
سعد سخاوت کی جارحانہ بولنگ۔ شایان فہیم کا آل راؤنڈ کھیل۔
طلا ل محمود،رعنا اریب آفتاب اور محمد اذان کی شاندار بیٹنگ۔
کراچی: ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل اسٹون کے تعاون سے منعقد کر دہ اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں لانڈھی جیم خانہ گراونڈ پر کھیلے گیے
پہلے میچ میں زون چار وائٹس نے زون سات بلوز کو 54 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔
زون چار وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4۔41 اوورز میں 197 رنز بنائے۔رعنا اریب آفتاب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 70 ، اسد احمد نے 33 اور امان اللہ نے 27 رنز بنائے۔
ایس شایان فہیم نے 32 رنز دیکر 4 جبکہ ریحان خان اور محمد رضی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون سات بلوز 143 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
ایس شایان فہیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 76 رنز بنائے۔اسد احمد نے 8 ، بلال احمد نے 23 اور مکرم علی 46 رنز دیکر 3-3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ینگ فائٹر گراونڈ پر کھیلے گیے دوسرے میچ میں زون چھ وائٹس نے زون ایک بلوز کو 251 رنز سے ہرا دیا۔ زون چھ وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔
طلا ل محمود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 78، محمد ازان نے 5 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 68، حماد عالم نے 37، عبداللہ جاوید نے 34، سعد سخاوت نے 19 رنز ناٹ آوٹ اور عبدل سمیع نے 18 رنز بنائے۔
محمد حسین اسامہ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون ایک بلوز 57 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ رائٹ آرم لیگ بریک بولر اسد سخاوت نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 8 رنز دیکر 5 اور حمزہ محمود نے 16رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔