وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ ; پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں 19 رنز سے شکست

 

 

وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ:پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں 19 رنز سے شکست

 

کھٹمنڈو ;  پاکستان ٹیم وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز نہ کرسکی اور سری لنکا کے ہاتھوں 19رنز سےشکست کھاگئی جبکہبھارت اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

 

دونوں ٹیموں کو ایک ،ایک پوائنٹ دیا گیا۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ جمعے کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔ ٹریبھون کرکٹ اسٹیڈیم ، کھٹمنڈومیں کھیلے گئے وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں گرین شرٹس اور سری لنکا مدمقابل ہوئے۔

بارش کے باعث میچ کو 5اوورز تک محدود کیا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم نے ا یک کھلاڑی کے نقصان پر63رنز بنائے۔ سمتھ کارنارتنے 25 اورسارتھ گلہیتیاوا24رنز بناکر نمایاں رہے

 

جبکہ مثل خان نے ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم ایک وکٹ پر مقررہ 5اوورز میں 44رنز بناسکی۔ احمد یار نے 21رنزبنائے جبکہ چناکا پشپا کمارا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!