خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ہاکی گراﺅنڈز کی پچزکو دوبارہ ٹھیک کرنے کیلئے کنٹریکٹر پر دباﺅ

 

خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ہاکی گراﺅنڈز کی پچزکو دوبارہ ٹھیک کرنے کیلئے کنٹریکٹر پر دباﺅ

مسرت اللہ جان

 

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام بننے والے مختلف ہاکی گراونڈز کی چیکنگ کیلئے انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے دو مختلف گراونڈز کے پچز چیک کئے اور انہیں کاٹ دیا۔

درمیان میں کاٹ دینے کے باعث ہاکی کے ان ٹرف میں بڑے سوراخ بنے ہوئے ہیں۔سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اسلامیہ کالج گرا?نڈز کے ہاکی ٹرف سمیت چارسدہ کے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں واقع ٹرف کو محکمہ انٹی کرپشن نے چیکنگ کرکے کیلئے کاٹ دیا تھا تاکہ ان کے بیس کو چیک کیا جاسکے۔

 

ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے باقاعدہ پشاور اور چارسدہ کے ان ہاکی ٹرف کا بیس چیک کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دی تھی اور بیس چیکنگ کے بعد اسے یونہی چھوڑ دیا تھا

جس کی اطلاع صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے انجنیئرنگ ونگ کو کردی گئی۔تاہم اب ہاکی ٹرف کاٹنے کے بعد انتظامیہ پرانے کنٹریکٹرز سے رابطہ کرکے انہیں دوبارہ ہاکی ٹرف ٹھیک کرنے کا کہہ رہی ہے

جو کہ انٹی کرپشن کے حکام نے کاٹ دیا تھا۔ لیکن کنٹریکٹر اب اس پر راضی نہیں ہیں اور ان کا موقف ہے کہ اب یہ جگہ جنہوں نے کاٹی ہے اب خود ہی اسے ٹھیک کریں گے۔

اور یوں چارسدہ کے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس اور اسلامیہ کالج کی ہاکی ٹرف کی کاٹے جانیوالے ٹرف کی بحالی ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor