ایشین گیمز کرکٹ ; پاکستانی ٹیم نے افغانستان کو 116 رنز کا ہدف دے دیا.

 

 

 

چین میں جاری ہینگژو ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلے کے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے افغانستان کو 116 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

ایشین گیمز کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں۔ افغانستان کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی تھی۔

 

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھا آغاز کیا جب 6 اوورز میں پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنائے۔ اس کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑائی اور ٹیم صرف 116 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

 

 

error: Content is protected !!